مہنگے کپڑے، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر
مجموعی صورت حال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے کپڑے، گھر، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں۔ سوشل میڈیا پر گوشوارہ کم ظاہر کرنے والے 30 افراد کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں، اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ مرتب ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی میں بلایا گیا ڈانسر گروپ دولہے کو اغوا کر کے فرار ہوگیا، حیران کن خبر
چینی کی قیمتوں کا فرق
ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ پہلے ٹیکس والی چینی اور بغیر ٹیکس والی چینی کا ریٹ الگ الگ تھا۔ اب بغیر ٹیکس والی چینی کا اسٹاک رکھنے والے کا نام بتائے، ایسے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بیٹرز کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے گیند ڈال رہا تھا، پلئیر آف دی میچ کلدیپ یادیو نے پاکستان کے خلاف اپنی اصل چال بتا دی
سیلز ٹیکس میں اضافہ
ان کا کہنا تھا کہ یک سال میں شوگر انڈسٹری سے جمع سیلز ٹیکس میں 40 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں اعزازات کا حصول ہماری پیشہ ورانہ قابلیت و تکنیکی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے: ایئر چیف
ٹیکس چوروں کے خلاف اقدامات
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف ایک چیف کمشنر انفوسٹمنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹیکس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں چیف کمشنر کے ماتحت ہوں گی۔
اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اسمگلنگ کے سامان کی ترسیل روکنے کے لیے سخت کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ اسمگلرز نے کسٹم حکام کو نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث دو ٹیکس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ مشکلات کے باوجود اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ اب تھمنے والا نہیں ہے۔








