کراچی میں چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
پولیس کی کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار کے وسطی قصبے پر فضائی حملہ، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
گرفتاری کی تفصیلات
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ملزم کو علاقہ تھانہ عیدگاہ کی حدود میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: میر علی میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
ملزم کا اعتراف
ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کو چیز کے بہانے بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لے جا کر ان کے ساتھ بدفعلی کرتا تھا۔
قانونی کاروائی
پولیس کے مطابق ملزم اب تک کئی بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے کا اعتراف کر چکا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔








