Unity Festival Organized by the Saudi Pakistani Professionals Community with Exciting Workshops
یونٹی فیسٹیول کا اہتمام
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی کی جانب سے یونٹی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں کاروباری سیکٹر سمیت ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس پر کن ممالک میں گاڑی چلائی جا سکتی ہے؟ نام سامنے آ گئے
خصوصی وزیٹرز کی شرکت
دارالحکومت ریاض میں سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ یونٹی فیسٹیول میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ملٹری اتاشی بریگیڈر محمد عاصم خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مختلف شعبوں میں آگاہی
اس موقع پر مختلف پینلسٹ نے سعودی عرب میں آئی ٹی، سائبر سیکورٹی، کنسٹرکشن، ہاسپلٹی سمیت مختلف شعبوں میں کاروباری مواقعوں سمیت ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا
سعودی پاک پروفیشنلز فورم کا بیان
سعودی پاک پروفیشنلز فورم کے صدر فیصل غوری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کاروباری افراد سمیت پروفیشنلز کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے فاہدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
سفیر احمد فاروق کی رائے
پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس سے ماہرین کی رائے کی روشنی میں مسائل حل ہوتے ہیں اور مختلف سیکٹرز میں کاروباری اور ملازمتوں کے حصول میں آسانیاں فراہم ہوتی ہیں جس سے دو طرفہ تعاون بھی فروغ پاتا ہے۔ یونٹی فیسٹیول میں شریک پروفیشنلز نے بھی ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔