خیبر پختونخوا اسمبلی، لیگی رکن صوبیہ شاہد آرمی چیف کی تصویر لے آئیں، اجلاس ملتوی کردیا گیا
پشاور میں اسمبلی اجلاس کی صورت حال
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن صوبیہ شاہد نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر لے آئیں، جس کے نتیجے میں بد مزگی پیدا ہوئی اور اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے ذہن میں کنفیوژن تھی کہ اگر سینیٹ امیدواروں کی لسٹ عمران خان نے منظور کی تو میرٹ کی دھجیاں اڑادیں:اینکرپرسن عدنان حیدر
ڈپٹی سپیکر کا ردعمل
ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی اس اقدام پر برہم ہوئیں اور لیگی رکن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرام سے بیٹھ جائیں اور جان بوجھ کر ماحول خراب نہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف کو سیاست میں نہ لائیں، یہ آپ کے افسر نہیں بلکہ فوج کے سربراہ ہیں۔ آپ اپنی کارکردگی پر بات کریں۔
نعرے بازی اور اجلاس کی معطلی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، صورتحال بگڑنے پر صوبیہ شاہد نے فیلڈ مارشل کے حق میں نعرے بازی شروع کردی، جس کے بعد ایوان میں بدمزگی بڑھ گئی۔ اسی تناؤ کی وجہ سے ڈپٹی سپیکر نے اجلاس 15 دسمبر تک ملتوی کردیا۔








