ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کونسی ٹیم کتنے میچز کھیلے گی؟ شیڈول جاری
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی،کورنگی : گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اب کسی فل ممبر کی مزید کسی سیریز کا امکان ختم ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے گروپ میں نہ رہنے کا منصوبہ
پاکستان کی تیاری
پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 میچز کھیلے گی، جنوری میں پاکستان ٹیم کے 3 میچز سری لنکا میں اور 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اسے جنگ سمجھا جاتا ہے: بلاول
دیگر ٹیموں کی صورتحال
دوسری جانب افغانستان، بنگلا دیش، آئر لینڈ اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں اور انگلینڈ نے سری لنکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز جنوری میں کھیلنا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سرکاری سکول کے کلرک نے طلبا کی امتحانی فیس کے لاکھوں روپے آن لائن جوا کھیلتے ہوئے کیسے کھو دی؟
بھارتی ٹیم کی سرگرمیاں
بھارت کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیل رہی ہے۔ بھارت کی ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی ہوم سیریز کھیلے گی جب کہ جنوبی افریقہ بھارت میں سیریز کھیل رہی ہے۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائنی شہری کی امارات میں اتنی بڑی لاٹری نکل آئی کہ زندگی ہی تبدیل ہوگئی
میچز کی تعداد
دسمبر جنوری میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے پوڈکاسٹ انٹرویو دیکھ کر پسند کیا: تزئین حسین نے دلچسپ کہانی سنادی
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے میچز
میزبان سری لنکن کرکٹ ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ پر 6 میچز کھیلے گی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
دیگر ممالک کے میچز
آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو 3، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز مل رہے ہیں۔








