کمبوڈیا میں مقیم پاکستانی شہری کا نام ملک سے جانے پر بلیک لسٹ میں ڈالنے پر وفاق کو نوٹس
بلیک لسٹ کا معاملہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کمبوڈیا میں مقیم پاکستانی شہری کا نام پاکستان سے واپس جانے پر بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے
عدالت کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل عبد الرحمن بابر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شہری عزیر بٹ کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو 10 روز میں شہری کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جرنلسٹس فورم UAE کے جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی کے والد محترم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب
عمل درآمد کی ہدایت
عدالت نے ہدایت کی کہ شہری کی درخواست پر فیصلہ کر کے عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پیش کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
وکیل کے دلائل
وکیل درخواست گزار نے دلائل دیئے کہ درخواست گزار اور اس کی فیملی کمبوڈیا میں رہائش پذیر ہیں۔ شہری پاکستان آیا اور جب واپس جانے لگا تو اس کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ ہم نے متعلقہ فورم سے بھی رجوع کیا تاہم کوئی جواب نہ آیا۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک
عدالتی ریمارکس
جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دئیے کہ ہم متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دیتے ہیں اور عمل درآمد رپورٹ منگوا لیتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ متعلقہ حکام نہ کوئی جواب دیتے ہیں نہ کوئی عمل درآمد کرتے ہیں، جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ ایسے کیسوں میں ہم نے اب تک جو جو ہدایات دیں ان پر عمل درآمد ہوا ہے۔
کیس کی سماعت کا فیصلہ
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کیا گیا، عدالت نے ہدایت کی کہ اے جی صاحب ان کی درخواست پر 10 روز میں فیصلہ کرا کر رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائیں۔ عدالت نے ہدایات کے ساتھ کیس کی سماعت 10 روز تک ملتوی کر دی۔








