فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی سزا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین نے فرانس سے 100 رافیل جنگی طیارے حاصل کرنے کا معاہدہ کر لیا، زیلنسکی
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا اور یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیدی
الزامات کی تفصیلات
آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی، الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور متعلقہ افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار عمران اشرف کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنا کر سیلاب فنڈ جمع کیے جانے کا انکشاف
عدالتی فیصلہ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طویل اور محنت طلب قانونی کارروائی کے بعد ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا ہے، عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔
قانونی حقوق کا تحفظ
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے اور ملزم کو دفاع کے لیے وکیلوں کی ٹیم منتخب کرنے سمیت تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے۔








