کے پی حکومت نے وفاق کی ناقص قرار دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں اب تک واپس نہ کیں

پشاور حکومت کی بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی کی کہانی

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے پی حکومت نے وفاق کی جانب سے ناقص قرار دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں اب تک واپس نہیں کیں۔

بلٹ پروف گاڑیوں کی حالت

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کی بھیجی گئی بلٹ پروف گاڑیاں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے تاحال واپس نہیں کیں جو ابھی تک خیبرپختونخوا پولیس کے پاس ہیں۔

وفاقی حکومت کی تنقید

وفاق کی جانب سے یہ گاڑیاں ہائی رسک علاقوں میں پولیس افسران کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے دی گئی تھیں تاہم سہیل آفیردی نے انہیں پرانی اور ناقص قرار دے کر واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

سہیل آفیردی کا کہنا تھا کہ ایسی گاڑیوں کو رکھنا صوبے اور پولیس کی توہین ہوگی جس پر وفاق نے وزیراعلیٰ کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی تھی۔

وزارت داخلہ کا موقف

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ اگر کے پی کو یہ گاڑیاں نہیں چاہئیں تو انہیں بلوچستان بھیج دیں گے۔

کے پی پولیس کی صلاحیت میں اضافہ

دوسری جانب کے پی پولیس نے اپنی صلاحیت بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر خریداری شروع کردی ہے جس کے تحت 46 ڈالے بکتربند بنانے کے لیے بھیجے گئے اور 13 ہیوی مکینیکل انڈسٹریز (ایچ ایم آئی) سے وصول ہوچکے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مزید 20 بکتر بند ڈالے اس ماہ مل جائیں گے جب کہ ایچ ایم آئی کو مزید گاڑیوں کو بکتربند بنانے کا الگ آرڈر دیا گیا تھا جن میں سے 20 بن کر آچکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...