پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر پیغام
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو خوبصورت پہاڑوں سے نوازا ہے اور ہم سب پر فرض ہے کہ ان کا تحفظ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: برائٹ کا مقدمہ سنا جائے گا تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجائے گی، بیرسٹر گوہر کو امید
پہاڑوں کی اہمیت اور سیاحت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہاڑوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پہاڑوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں۔ عالمی سطح پر لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لئے اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
سیاہتی منصوبے اور ترقی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت پہاڑی علاقوں خصوصاً مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے لئے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کررہی ہے۔ مری میں تمام غیرقانونی ہوٹل اور تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیاحوں کا بے پناہ پوٹینشل پوشیدہ ہے۔ پنجاب صحراؤں، پہاڑوں، جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے۔
ماحولیاتی چیلنجز اور اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پہاڑ موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثرہورہے ہیں اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔








