وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، پنجاب کے ہر شہر کے لیے بیوٹیفیکیشن پلان تیار، فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (طیبہ بخاری سے) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، پنجاب کے ہر شہر کے لیے بیوٹیفکیشن پلان تیار، فیز ون کی تکمیل کے لیے فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1. 8 فروری انتخابات شفاف نہیں تھے تو سپریم کورٹ نے کیوں کالعدم نہیں کئے؟ جسٹس باقر نجفی کا سلمان اکرم راجہ سے استفسار
بیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات اور تصویری جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیوٹیفکیشن پلان فیز ون کی تکمیل کے لئے فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل کی تباہی بھارتی دفاعی نظام کے لیے سٹریٹجک، نفسیاتی اور سفارتی دھچکا، پاکستانی تجزیہ نگار نے بھانڈاپھوڑ دیا
اجلاس میں پیش کردہ معلومات
اجلاس میں ہر ضلع، ہر تحصیل اور ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 39 اضلاع میں 132 بیوٹیفکیشن سکیمیں 16 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی۔ 97 بیوٹیفکیشن سکیموں کے ورک آڈر جاری، 88 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ شروع ہوگے۔ لاہور میں بیوٹیفکیشن کے 18، سرگودھا میں 6، بہاولپور میں 16، گوجرانوالہ میں 12 پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ راولپنڈی کے 17، فیصل آباد کے 13، ملتان 8 اور ساہیوال میں 24 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ مکمل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
پنجاب کے دیگر اضلاع میں ترقیاتی منصوبے
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے 33 اضلاع میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں قدیمی دروازوں کی بحالی کے کام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہر بازار میں فائبر گلاس اور ٹین سائل کور لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان میں واٹر فیچر/فوارے، مصنوعی آبشارے شامل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: بھارت نے جو ڈرون پاکستان بھیجے اُن کی خاصیت کیا ہے؟
اجلاس کے اہم فیصلے
اجلاس میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے لئے ڈیش بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیوٹیفکیشن ڈیش بورڈ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں ڈی سی کی طرح اسسٹنٹ کمشنروں کے بھی کے پی آئیز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے کارکردگی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کھلے مین ہول، ٹوٹی سڑکیں، گندگی، کوڑے کے ڈھیر، ٹوٹی ہوئی گرین بیلٹ اور خراب (کلر) پینٹ پر ذمے داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شہروں میں تجاوزات نظر آنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو وارننگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں مدرسے کے اساتذہ کا وحشیانہ تشدد، 14سالہ طالبعلم جاں بحق، تفتیش شروع
شہروں کی بیوٹیفکیشن کا عمل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہروں کی بیوٹیفکیشن کا عمل جاری رہے گا۔ ہر ضلع، شہر اور قصبے کو اینڈ ٹو اینڈ (مکمل) بیوٹی فائی کیا جائے گا۔ کوئی ایک بازار نہیں، شہر کے ہرہر کونے کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے۔ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ اور اپ گریڈیشن کے دوران عوام کی سہولت کا خیال رکھا جائے، کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور عسکری، سٹریٹجک اور سفارتی سطح پر کس طرح ناکام ہوا؟
خصوصی پروجیکٹس کی تکمیل کی تاریخیں
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رحیم یار خان کے چھ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ 31 مارچ تک مکمل ہوں گے۔ بہاولپور میں بابا فرید گیٹ، الصادق مسجد کی قدیمی صورت کی بحالی اور کھڑکیوں پر ووڈ بال کونی بنے گی۔ بہاولنگر، فورٹ عباس، منچن آباد، چشتیاں میں پانچ بیوٹیفکیشن پلان 30 جنوری تک تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے امریکہ کیا کر رہا ہے؟ وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا موقف آگیا
مزید ڈیولپمنٹ پروجیکٹس
بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد کے 121 سال قدیم گھنٹہ گھر اور بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے اپ گریڈیشن جاری رہے گی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ اور گوجرہ میں 3 بیوٹیفکیشن پلان فروری تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ جھنگ، شورکوٹ، 18 ہزار بیوٹیفکیشن پلان کے لئے 30 اپریل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانیوالوں پر10 سال کی پابندی
صوبے کے مختلف علاقوں میں بیوٹیفکیشن منصوبے
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پورے گوجرانوالہ کو نئی اور خوبصورت شکل دینے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نارووال، شکرگڑھ اور ظفر وال میں 3 بیوٹیفکیشن سکیمیں 31 مئی تک مکمل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: 14 سے 16 جون کے دوران بیشتر علاقوں میں آندھی، بارش، ژالہ باری کا امکان
خصوصی ہدایات اور منصوبے
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گجرات شہر کی اپ لفٹنگ کا پلان 3 روز میں طلب کر لیا۔ سیالکوٹ کے اقبال منزل بازار اور ملحقہ گلیوں کی شاندار اپ گریڈیشن 31 مئی تک ہوگی۔ راولپنڈی کے راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ ایریا کو جدید اور شاندار صورت دی جائے گی۔ اٹک اور احسن ابدال میں 2 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ مکمل کیے جائیں گے۔
اختتامی ہدایات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے چکوال کے چھپڑ بازار کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت کی، 30 مارچ تک بیوٹیفکیشن مکمل ہوگی۔ جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدانخان میں بیوٹیفکیشن کے 4 پراجیکٹ 397 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔








