ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں، اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے: علیمہ خان
علیمہ خان کا موقف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں۔ اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں اینٹی مائیکروبیل ریزیسٹنس کے حوالے سے خصوصی سیمینار ، ماہرین کی بڑی تعداد میں شرکت
عدالت کے باہر گفتگو
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ یہ غیرقانونی عمل ہے، ہم آج عدالت سے لیٹ ہوئے تو غیر حاضری لگادی گئی۔ بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں صرف 40 منٹ ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے صرف 1 گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کارکن بانی پی ٹی آئی کو ریڈلائن اور روحانی شخصیت گردانتے ہیں، 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری
علیمہ خان کی تنقید
’’جنگ‘‘ کے مطابق علیمہ خان نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں خواتین رات 2 بجے کیا کر رہی تھیں، رات 2 بجے ہم اپنے حق کے لیے جیل کے باہر بیٹھی تھیں۔
عدالت کی کارروائیاں
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔








