پشاور یونیورسٹی: گرلز ہاسٹل میں طالبہ کی پراسرار موت
پشاور یونیورسٹی میں افسوسناک واقعہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - پشاور یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں 17 سال کی طالبہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔
پولیس کی تحقیقات
''جنگ'' کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ طالبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ کی موت بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔








