یوٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈئیر (ر) راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کرلیا
لندن ہائی کورٹ کا حکم
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لندن ہائی کورٹ کے حکم کے بعد یوٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: تباہ کن سیلاب، معاشی ترقی کی شرح میں نمایاں کمی کی پیشگوئی
عادل راجہ کی سوشل میڈیا پر وضاحت
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عادل راجہ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے انہیں 9 اکتوبر 2025 کو راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے 14 اور 29 جون 2022 کے درمیان راشد نصیر کے خلاف متعدد ہتک آمیز الزامات لگائے تھے اور ان کے پاس ان الزامات کا دفاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پر سندھ میں نیا بحران، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
فیصلے کی تفصیلات
عادل راجہ نے مکمل فیصلے کا لنک بھی جاری کیا ہے، جس میں بیان کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمہ کا فیصلہ لندن ہائیکورٹ نے اکتوبر میں سنایا تھا۔ عدالت نے عادل راجہ کو 9 اکتوبر 2025 کو راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ، عدالت نے انہیں ہرجانے کی مد میں 22 دسمبر تک 50 ہزار پاؤنڈ اور عدالتی اخراجات کے ضمن میں 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
عادل راجہ کا ٹوئٹ
By a judgment dated 9th October 2025 I was ordered by the High Court in London to pay Mr Rashid Naseer £50,000 in damages for libel, in addition to
his legal costs, on the grounds that between 14 and 29 June 2022 I made a number of defamatory allegations about him and I had no…— Adil Raja (@soldierspeaks) December 11, 2025








