جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں تو انکی آواز سننا سب سے پہلے ہماری ذمہ داری ہے، بلغاریہ کے وزیراعظم مستعفی ہو گئے
وزیراعظم کی استعفیٰ
صوفیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلغاریہ میں کئی ہفتوں کے حکومت مخالف احتجاج کے بعد وزیراعظم مستعفی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کے بعد دھند کے ڈیرے، موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
احتجاج کی وجوہات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بلغاریہ میں حکومت کی معاشی پالیسی اور کرپشن کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاج جاری تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بلغارین وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی لیکن وزیراعظم روزن زیلیازکوو اس سے قبل ہی مستعفی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیے، امریکی صدر کا سخت ردعمل
وزیراعظم کا بیان
بلغارین وزیراعظم نے کہا ہے کہ "مجھے یقین تھا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی لیکن حکومت کا وجود عوامی اعتماد سے ہے اور جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں تو ان کی آواز سننا سب سے پہلے ہماری ذمہ داری ہے۔"
مخالفین کے اعترافات
دوسری جانب حکومت مخالفین کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کرکے کرپشن کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔








