کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے لیے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
امیدواروں کی تعداد اور واپسی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کیلئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، 329 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کیخلاف جان کا نذرانہ دینے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی
انتخابی میدان میں امیدوار
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے 2 ہزار 541 امیدوار میدان میں ہیں، 641 میں سے 515 وارڈز میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، 108 وارڈز میں صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جبکہ 18 وارڈز میں کسی امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔
پولنگ کی تاریخ
صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔








