تحفظات دور ورنہ ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا: لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ کا سموگ تدارک کیس میں انتباہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں خبردار کیا ہے کہ اگر تحفظات دور نہ کیے گئے تو ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر دو بھائیوں نے بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی، ممبر جوڈیشل کمیشن، اظہر صدیق ایڈوکیٹ اور میاں عرفان اکرم سمیت دیگر پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے فیلڈ مارشل کی ملاقات سے متعلق کوئی سوال نہیں اٹھائے: رؤف حسن
جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے، پتہ نہیں کیا ہوگا۔ میرے فیصلے موجود ہیں، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی کوئی چیز ہے۔ ناصر باغ سمیت کئی تاریخی مقامات لاہور کی پہچان ہیں، ڈی جی ایل ڈی اے ناصر باغ پراجیکٹ بارے ماہر تعمیرات کو مطمئن کریں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آ گیا
ماہرین کی رائے
ماہر تعمیرات رضا علی دادا نے عدالت کو بتایا کہ یہ پراجیکٹ ناصر باغ کی جگہ پر مناسب نہیں۔ اس پر عدالت نے ڈی جی ایل ڈی کو ان سے پراجیکٹ بارے ملاقات کی ہدایت کی۔ عدالت کے استفسار پر بتایا گیا کہ لاہور میں چھوٹے بڑے 804 پارک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 60 ارکان کانگریس نے عمران خان اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق بائیڈن کے نام خط میں کیا لکھا ۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
درختوں کی حفاظت کے احکامات
جسٹس شاہد کریم نے پی ایچ اے کو تمام پارکوں میں تجاوزات ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور ریمارکس دیئے کہ درخت اور ہریالی کو ختم کرنا کسی صورت درست نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی
شوگر ملز کے لئے نئے احکامات
دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے تمام شوگر ملز میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کرنے کا حکم بھی دیا۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ محکمہ ماحولیات نے اپنے رولز میں ترمیم کی جس کے تحت ناصر باغ سمیت کچھ پراجیکٹس پر این او سی کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات مسترد کردیئے۔
پراجیکٹ پر خدشات
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ناصر باغ سمیت کئی تاریخی مقامات کی اہمیت ہے، کسی بھی ادارے کو پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے اس اہمیت کو سامنے رکھنا چاہئے۔ ڈی جی ایل ڈی اے، ماہرین اور ممبر جوڈیشل کمیشن سے میٹنگ کریں اگر تحفظات دور نہ کیے تو مجبوراً ناصر باغ پراجیکٹ روکنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت
پارکوں کی بحالی
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے قانون کے مطابق درختوں کی پلانٹیشن کرے، لاہور میں جو پارک ٹھیک حالت میں نہیں، ان کو بحال کیا جائے، جن پارکس میں تجاوزات ہیں ان کو ختم کریں پارکس کو بحال کریں تاکہ بچے وہاں کھیل سکیں۔
کیس کا اختتام
عدالت نے مختلف محکموں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی۔








