سپریم کورٹ: گھر کی تعمیر کے کیس میں عدالت آنے والا شہری دل کا دورہ پڑنے پر چل بسا
راولپنڈی کے رہائشی کا انتقال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گیلپ سروے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل بھی آ گیا
سماعت کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، سپریم کورٹ میں 70 سالہ عابد حسین کے گھر سے متعلق کیس زیر التوا تھا جس سلسلے میں درخواست گزار عدالت میں پیش ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس وصولی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، نصف سال میں 266 ارب روپے جمع کروائے
سماعت کی تاریخیں
شہری کے کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی اور دوسری سماعت آج ہونا تھی جو ملتوی کردی گئی تھی۔
دل کا دورہ
عدالت سے واپسی پر درخواست گزار عابد حسین کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔








