گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری
انتخابات کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: انصاف کو عام کیا جائے، چاہتے ہیں ملک میں امن و سکون ہو: شیخ رشید
چیف الیکشن کمشنر کی سفارشات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آئین کے مطابق 60 دن کے اندر الیکشن کرانے کے لئے سفارشات صدر پاکستان کو بھجوائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ
الیکشن کی حتمی تاریخ
صدر پاکستان نے 24 جنوری میں الیکشن منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ احتجاج کے مقدمات میں ملزمان کی عدم حاضری پر عدالت شدید برہم، ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
گلگت بلتستان اسمبلی کی تحلیل
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دی گئی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی ابو ظہبی میں منایا گیا
نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی
وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تعیناتی منظوری دی، کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
انتخابات کا انعقاد
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات نگران حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔








