وفاقی محتسب کے افسران کی کوٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہری، اداروں کے خلاف متعدد شکایات موقع پر ہی نمٹا دیں
وفاقی محتسب کی کھلی کچہری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی محتسب کے افسران کو کھلی کچہری کے دوران ایک شکایت گزار نے بتایا کہ اس کو مردہ قرار دے کر اس کی پنشن اٹھا رہ ماہ سے بند کر کے کسی نامعلوم بیوہ کو دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے، کسی کو بھی اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ شیخ وقاص اکرم
شکایات کا جائزہ
تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد اشفاق احمد اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے کوٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہری کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنیں۔ شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کر کے متعدد شکایات موقع پر ہی نمٹا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظم ٹرافی 2024-25 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
شکایت گزار کا کیس
کھلی کچہر ی کے دوران فوج سے ریٹائرڈ ایک شکایت گزار حوالدار محمد صدیق نے کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹ کے خلاف شکایت کی کہ اس کی پنشن اٹھارہ ماہ سے بینک میں منتقل نہیں ہو رہی۔ اس نے محکمے سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ محکمے کے ریکارڈ کے مطابق وہ فوت ہو چکا ہے اور اس کی پنشن اس کی بیوہ کو دی جا رہی ہے، حالانکہ وہ زندہ ہے اور خود کھلی کچہرے میں پیش ہو کر اس نے بتایا کہ جس نامعلوم بیوہ کو اس کی پنشن دی جا رہی ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارش نے کرکٹ آسٹریلیا کا کروڑوں کا نقصان کردیا
شکایات کی کثرت
کھلی کچہرے میں بڑی تعداد میں شکایت کنندگان نے شرکت کی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، پوسٹل لائف انشورنس، کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان پوسٹ آفس، زرعی ترقیاتی بینک، قومی بچت اور وفاقی و آزاد کشمیر حکومت کے مختلف محکموں کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، زبردست فیچر کا اعلان
شکایات کا حل
وفاقی محتسب کے افسران نے بعض شکایات پر موقع پر ہی ہدایات دیں جبکہ بعض شکایات متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کے ذریعے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ آزاد کشمیر حکومت کے محکموں کے خلاف شکایات کو متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے اخباری نمائندوں سے ملاقات کے دوران وفاقی محتسب کے اقدامات، اختیارات، دائرہ کار اور شکایات داخل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔
آگاہی لیکچر
قبل ازیں وفاقی محتسب کے افسران نے وفاقی محتسب کے بارے میں آگاہی لیکچر بھی دیا۔ انہوں نے کھلی کچہری کے اغراض و مقاصد اور طریقۂ کار کے بارے میں شکایت کنندگان کو بریف کیا۔ وفاقی محتسب کے افسران نے بتایا کہ کوئی بھی شہری سادہ کاغذ پر وفاقی محتسب کے نام درخواست دے سکتا ہے۔ وفاقی محتسب کا ادارہ 60 دنوں کے اندر ہر شکایت پر فیصلہ کر دیتا ہے۔ گزشتہ سال وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد شکایات کے فیصلے کیے جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس سال شکایات کی تعداد آڑھائی لاکھ سے بڑھ جانے کی توقع ہے۔








