جنرل فیض سے فیضیاب ہونے والے ان کے خلاف گواہی دینے کے لیے لائن میں کھڑے ہیں، زاہد گشکوری

اسلام آباد میں زاہد گشکوری کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ پہلے جو لوگ لائن میں لگے ہوتے تھے وہی آج جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف گواہی دینے کیلئے لائن میں کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترامیم عوام سے خفیہ رکھی جارہی ہیں : بیرسٹر سیف

جنرل فیض کی شخصیت اور اثرات

اپنے ایک ٹویٹ میں صحافی زاہد گشکوری نے لکھا "2015 سے دیکھتا رہا ہوں جب جنرل فیض کے گھر لطیفال میں ماہانہ بڑی بڑی شخصیات کا تانتا بندھا رہتا تھا، سینکڑوں ایکڑ فارم ہاوس بنانا ہو، آسٹریلوی گائیں لانی ہوں، انٹرنیشنل برینڈز کے اسکول کھولنے ہوں یا برآمد شدہ پرندے، شیریا گھوڑے لانے ہوں سب بڑے بڑے تاجر اور سیاستدان لائن میں کھڑے ہوا کرتے تھے۔ میری رنگ روڈ پر تحقیقاتی سٹوری پر مجھے جنرل فیض کا مسیج آیا، تفصیلات بھجوا دیں، پہلی دفعہ براہ راست رابطہ ہوا۔"

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرمان کو اپیل کا حق دینے کیلئے 45 دن میں قانون سازی کا حکم

جنرل فیض کی والدہ کی وفات اور اشرافیہ کی موجودگی

زاہد گشکوری کے مطابق "جنرل فیض کی والدہ کی وفات پر دیکھا پورے ملک کی اشرافیہ لطیفال پہنچی، خود سینیٹ چیئرمین، چیف جسٹس، اینکرز، وکلا، سیاستدان، اسپیکر ہو، صدر پاکستان ہوں یا وزیراعظم سب کو انکی تعریفیں کرتے دیکھا۔ حالات بدلتے گئے اور آج جنرل فیض سے فیضیاب ہونے والے ان کے خلاف گواہی دینے کیلیے لائن میں کھڑے ہیں۔"

احتساب کے عمل کی اہمیت

انہوں نے مزید کہا "احتساب کا عمل بلا تفریق ہونا چاہیے اور اگر یہ ٹاپ سے شروع ہوا ہے تو اس کھیل میں سب ملوث ملزمان کا جلد از جلد احتساب ضروری ہے۔ اگر اس ریاست کو آگے لے جانا ہے، اب نہیں تو کبھی نہیں۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...