پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرنس آف ڈارکنس عوزی اوزبورن چل بسے
مارجن میں اضافہ کی درخواست
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا کسی قسم کا کوئی سیاسی مقصد نہیں، قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر
حکومت کو دی گئی مہلت
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔ ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔
موجودہ مارجن کی صورتحال
اس وقت ڈیلرز کا مارجن 3.12 فیصد ہے، حکومت مارجن 8 فیصد بڑھانے کی تحریری یقین دہانی کروائے۔ حکومت چاہے تو 8 فیصد قسطوں میں بڑھا کر دے دے۔








