ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست، این سی سی آئی اے کو 15 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم
ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سپرداری کی سماعت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر پیشرفت سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: گھر کی تعمیر میں دوستوں سے فی کس 5 ہزار روپے لیے کہ واپس نہیں کرونگا، یہ دوستوں کی طرف سے عطیہ تھا، سچ ہے گھر اور بیٹی کی شادی پر اللہ مدد کرتا ہے۔
عدالت میں سماعت
ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر سماعت کی۔ این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں موجود ہیں۔ شعیب ریاض نے اس کیس کی فائل ابھی تک واپس نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے فی من گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کردی
وکیل کا بیان
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکی بھائی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کے کلائنٹ نے یوٹیوب کس طرح استعمال کیا جس پر وکیل نے کہا کہ سر مین اکاؤنٹ این سی سی کے پاس ہے یہ ایڈیٹر اکاؤنٹ تھا۔
سپرداری کی درخواست
ڈکی بھائی کے وکیل نے مزید کہا کہ یہ سپرداری کی درخواست ہے جو الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہیں۔ میرے کلائنٹ کے چار کریڈٹ کارڈز اور اماؤنٹ ہمارے حوالے کی جائے۔ این سی سی آئی اے نے ایک بار پھر رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے 15 دسمبر تک این سی سی آئی اے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔








