معاشی حالت دم توڑ رہی ہے اور حکمران قصیدہ گو مولویوں کو سامنے بٹھا کر اپنی چاپلوسی کے قصیدے سن رہے ہیں، شوکت بسرا
پاکستان کی معیشت کی حالت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت دم توڑ رہی ہے، غربت طوفان بن چکی ہے، کاروبار پر تالے لگ رہے ہیں۔ اور حکمران؟ درباری اور قصیدہ گو مولویوں کو سامنے بٹھا کر اپنی چاپلوسی کے قصیدے سن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو کچھ وعدے کرکے باہر نکالا گیا، طاقتور حلقوں کے لیے فکر کی بات ہے: منیب فاروق
ہیوی ٹرانسپورٹ کی حالت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں پانچویں روز بھی ہیوی ٹرانسپورٹ بند ہے۔ صنعتیں بند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ جعلی پنجاب حکومت نے مذاکرات کے بجائے ٹرانسپورٹرز کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ آمرانہ نظام کی پیداوار یہ فارم 47 والے اب خود کو فرعون سمجھنے لگے ہیں۔
توجہ طلب مسائل
پاکستان کی معیشت دم توڑ رہی ہے، غربت طوفان بن چکی ہے، کاروبار پر تالے لگ رہے ہیں۔ اور حکمران؟ درباری اور قصیدہ گو مولویوں کو سامنے بٹھا کر اپنی چاپلوسی کے قصیدے سن رہے ہیں۔۔
— Shaukat Basra (@sh_basra) December 12, 2025








