پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا

ہڑتال کا خاتمہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیمی سمتھ نے پاکستان کے خلاف شاندار فتح حاصل کی

ملاقات اور مذاکرات

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے ملاقات کی جس میں مذاکرات اور ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 13 ہزار سے زائد لنک بلاک کیے جا چکے ہیں، پی ٹی اے

کمیٹی کی تشکیل

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندے شامل ہوں گے، ہفتہ کو ٹرانسپورٹرز اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے درمیان کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 دریاؤں میں سیلاب کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور 2200 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے

معاہدے کی توثیق

مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے مرکزی صدر حاجی شیر علی چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے مصالحتی قرارداد پر دستخط بھی کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: نائلہ کیانی دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کے لیے پرعزم

حکومتی پیغام

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹرانسپورٹرز کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کریں گے، حکومت کا مقصد انسانی زندگی کا تحفظ اور تمام شہریوں کے لیے حالات بہتر بنانا ہے۔

مذاکرات میں شرکت

مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز کے دیگر نمائندے محمد ریاض خان تاجک، چوہدری مقبول حسین، رانا طارق مشتاق، ملک اعجاز، ملک معروف، سیف شاہ دین گجر، فیصل بشیر بھٹی، ملک جاوید اور حاجی پرویز اعوان بھی شریک تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...