ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو بھی حالات ان دنوں چل رہے ہیں، ان پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو اس میں بڑا فائدہ مل سکتا ہے اور سابقہ مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ علیزے شاہ کی بھی معاوضے کی ادائیگی پر شکایات، سینئر اداکاروں پر ٹولنگ کے الزامات
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن لوگوں نے اپنے لئے الگ سے سلسلہ بنانے کا پروگرام بنا لیا ہے، وہ ایسا کر سکتے ہیں۔ ان دنوں بحکم اللہ جو بھی قدم اٹھائیں گے اس میں ان کو بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر بھی سستا ہو گیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مالی معاملات کافی کمزور ہیں، اگلے 14 دن تک یہ سلسلہ چل سکتا ہے۔ صبر سے کام لیں۔ آپ کو جس بھی کام میں رکاوٹ آ رہی ہے، وہ کسی بندش کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ استخارہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اندھیرے چھا گئے۔۔۔۔ 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے لئے اب حالات کافی بہتر دکھائی دیتے ہیں۔ جس مسئلے میں کافی دنوں سے آئے ہوئے تھے، اب اس سے نکلنے کا کوئی غیبی سلسلہ ملتا دکھائی دے رہا ہے اور وہ بھی آج۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ پریشان لگتے ہیں، جو سوچ رہے ہیں وہ سلسلہ نہیں بن رہا۔ اس وقت آپ کو قدرتی طور پر جو مل رہا ہے، بس اس کا شکر ادا کریں اور مناسب وقت کا انتظار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اور بریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
دوسروں کے معاملات سے جس قدر دور رہیں گے، اس قدر ہی فائدہ حاصل ہوگا۔ آپ ان کے حسد کا شکار ہو جاتے ہیں، پھر آگے بڑھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہے، بھارت مذاکرات کی میز پر آئے: راجہ پرویز اشرف
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک اہم دن ہے، آپ کو مالی فائدہ حاصل ہوگا۔ غیر متوقع ذریعے سے پیسہ ہاتھ لگے گا اور نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے آج خوشخبری دکھائی دیتی ہے۔ انشاءاللہ
یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں کے نان بائیوں اور تندور مالکان کا روٹی سرکاری قیمت پر فروخت کرنے سے انکار
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش جیسی صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔ اس وقت صدقے کی ضرورت ہے اور آپ کو استخارے کی مدد بھی لینا ہوگی تاکہ معلوم ہو سکے کس جگہ پر رکاوٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائرڈ ملازمین کے لیے خوشخبری، جی پی فنڈ کی رقم بلا تاخیر فراہم کرنے کے لیے فاسٹ ٹریک سیل قائم
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بار بار بدنظری کا شکار ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اچھے بھلے کام چلتے ہوئے رک جاتے ہیں۔ اس لئے صدقہ دیں، سورہ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو شاہد کوئی بے وقوف بنا رہا ہے۔ اندیشہ ہے کہ اس کی باتوں میں آکر کوئی غلطی نہ کر بیٹھیں اور خیال کریں آپ پہلے ہی غلط سمت سفر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تاجروں کے ساتھ 20 کلو سونے کا فراڈ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کافی عرصے سے بندش کا شکار تھے، وہ اب انشاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور گھر میں بھی جو نحوست تھی وہ اب ختم ہو سکے گی۔ فکر نہ کریں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس وقت صورت حال آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ صبر سے کام لیں اور سیدھا سیدھا صرف اپنے کام پر توجہ دیں، دل قابو میں رکھیں اب۔








