شہری کا موبائل واپس نہ کرنے پر عدالت نے آن لائن ٹیکسی سروس سے جواب طلب کر لیا

کراچی میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کا اہم فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک) کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے آن لائن ٹیکسی سروس میں شہری کا گمشدہ موبائل فون واپس کرنے میں تعاون نہ کرنے پر دائر درخواست پر ٹیکسی سروس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن گیس کے حصے داران نے مالی سال 2023-24 کے لیے تاریخ کا بلند ترین 75 فیصد نقد مقسوم منظور کر لیا

گمشدگی کی شکایت

کنزیومر عدالت جنوبی میں شہری کی جانب سے آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف کھوئے گئے موبائل فون کی عدم بازیابی پر شکایت دائر کی گئی۔ وکیل شکایت کنندہ علی جعفری کے مطابق، 10 نومبر کو آن لائن ٹیکسی سروس کی ایپ کے ذریعے بک کی گئی رائیڈ میں شہری کا آئی فون گاڑی میں رہ گیا تھا، جس کی اطلاع فوراً کمپنی اور متعلقہ ڈرائیور کو دینے کے باوجود کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: عید کی چھٹیوں میں سول ہسپتال کے غیر حاضر عملے کیخلاف کارروائی، 15 نرسیں نوکری سے فارغ

ڈرائیور کا رویہ

وکیل شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ سفر کے اختتام پر شہری اپنا آئی فون پچھلی نشست پر بھول گئے۔ جس کا علم ہوتے ہی انہوں نے فوری طور پر ڈرائیور سے رابطہ کیا، تاہم ڈرائیور نے فون کسی دوسرے مسافر کے پاس ہونے کا دعویٰ کیا مگر مسافر کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: میلبرن میں بابر اعظم کی دوبارہ آمد کا انتظار: سمیع چوہدری کا کالم

کمپنی کی عدم دلچسپی

وکیل کے مطابق، شہری نے واٹس ایپ پیغامات، آفیشل پیج پر میسجز، ان-ایپ چیٹ، کسٹمر سپورٹ اور متعلقہ تھانے میں پولیس رپورٹ سمیت ہر ممکن طریقے سے کمپنی سے رابطہ کیا مگر کمپنی کی جانب سے صرف روایتی جوابات موصول ہوئے اور کھویا ہوا فون بازیاب کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

عدالت میں دائر درخواست

درخواست گزار نے کہا کہ ڈرائیور کا رویہ اور کمپنی کی عدم دلچسپی واضح طور پر سروس میں کمی اور غیر منصفانہ طرزِ تجارت کے زمرے میں آتی ہے، جس کا تدارک قانون کے تحت ضروری ہے۔ درخواست میں گمشدہ آئی فون کی مد میں ایک لاکھ روپے جبکہ ذہنی اذیت، پریشانی اور وقت کے ضیاع پر 5 لاکھ روپے کے معاوضے کے ساتھ عدالتی اخراجات کی ادائیگی کی استدعا کی گئی ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...