جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 بچیوں کی ہلاکت کیس میں صلح، تحریری حکم نامہ سامنے آگیا
کیس کی تفصیلات
راولپنڈی (ویب ڈیسک) جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 بچیوں کی ہلاکت کیس میں صلح کیسے ہوئی؟ تحریری حکم نامہ سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا، پاکستانی مندوب
عدالت کا حکم نامہ
رپورٹ کے مطابق جج کے بیٹے کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے حکم نامہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کبڈی کھلاڑی بھارتی ٹیم کا جھنڈا اٹھاکر میدان میں اترگیا، فیڈریشن کا سخت ایکشن کا اعلان
ورثا کی معافی
حکم نامے کے مطابق دونوں بچیوں کے ورثا نے ملزم کو معاف کر دیا، اور دونوں ورثاء نے اللہ کے نام ملزم کو معاف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، خواجہ آصف کا بیان
عدالت میں پیشی
حکم نامے میں کہا گیا کہ ایک بچی کے بھائی عدنان تجمل اور دوسری کے والد غلام مہدی پیش ہوئے، ورثا کی جانب سے صلح کے بیان حلفی عدالت میں جمع کرائے گئے۔
متعلقہ درخواست
حکم نامے میں کہا گیا کہ ورثا نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو ضمانت بعد میں بری بھی کردیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔








