یہ جھوٹا بیانیہ بناتے اور جھوٹ بیچتے ہیں، برطانوی عدالتوں نے ان لوگوں کے خلاف فیصلے دیے ہیں، طلال چودھری

وزیرمملکت کا یوٹیوبرز پر الزام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے بیرون ملک موجود یوٹیوبرز کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ جھوٹا بیانیہ بناتے، جھوٹ بیچتے اور جھوٹ بولتے ہیں جس پر انہیں سزائیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پرشدیدتنقید کے بعد ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے اپنی گاڑی کا دروازہ خود کھولنا، بند کرنا شروع کردیا

عدالتوں کے فیصلے

جیو نیوز سے گفتگو میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں درج مقدمات میں اشتہاری قرار دیے گئے لوگوں کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برطانیہ میں عدالتوں نے ان لوگوں کے خلاف فیصلے دیے ہیں اور اعلیٰ عدالتوں نے ان کے خلاف فیصلوں میں کہا یہ جھوٹے لوگ ہیں۔ یہ جھوٹا بیانیہ بناتے، جھوٹ بیچتے اور جھوٹ بولتے ہیں جس پر انہیں سزائیں ہوئی ہیں۔ یہ ہم نہیں بلکہ برطانیہ کا نظام عدل اور ان کی عدالتیں کہہ رہی ہیں۔ یہ لوگ برطانیہ کی شہرت کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں، ایسے ہر شخص کے خلاف پاکستان قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین سے اظہار یکجہتی کے نام پر انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے غلط ہیں: سیاسی جماعتوں میں اتفاق

وزارت داخلہ اور خارجہ کے تعلقات

طلال چودھری سے سوال کیا گیا کہ وزارت داخلہ کے ساتھ کیا وزارت خارجہ بھی اس معاملے میں برطانوی حکام سے رابطے میں ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا کیس ہے کسی ایک فرد کا نہیں، پاکستان کے ہر ڈیپارٹمنٹ پر جو ذمہ داری ہے وہ پوری کر رہا ہے۔

ویڈیوز کی حذف ہونے کا سوال

یہ لوگ سوشل میڈیا سے اب اپنی پرانی ویڈیوز ڈیلیٹ کیوں کر رہے ہیں؟ یہ لوگ اب مکر کیوں رہے ہیں؟ خود کو علیحدہ کیوں کر رہے ہیں؟

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...