فضا علی کی ندا پر تنقید؛ یاسر نواز بیوی کے دفاع میں سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
یاسر نواز کا اپنی بیوی کا دفاع
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اور ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز اپنی بیوی کے دفاع میں میدانِ عمل میں آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سردار سکندر حیات، بینظیر کے قریبی ساتھی، انتقال کر گئے
تنازعہ کا آغاز
یہ معاملہ ندا یاسر کے فوڈ رائیڈرز سے متعلق ایک ایسے متنازع بیان سے شروع ہوا جو اب کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
ندا یاسر کا بیان
مارننگ شو کی سب سے کامیاب میزبان ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اکثر فوڈ رائیڈر محض ٹپس لینے کے لیے چینج نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور لمبی رقم اکثر ہتھیالیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے امریکی صحافی کو ملٹری کمپاؤنڈ پر حملے کی رپورٹنگ سے روک دیا
سوشل میڈیا پر تنقید
اُن کے اس بیان کو نہایت غیر ذمہ دارانہ اور ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا، جس میں ان کے ساتھی فنکار بھی شامل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: شرجیل میمن
فضا علی کی تنقید
ایسے میں اداکارہ و میزبان فضا علی کیسے خاموش رہتیں؟ انہوں نے اپنا ایک جذباتی ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ندا یاسر پر کڑی تنقید کی۔
فضا علی نے کہا تھا کہ فوڈ رائیڈر دھوپ، بارش اور طوفان میں رزق لینے نکلتے ہیں۔ یہ بھی کسی کے باپ، بھائی اور بیٹے ہوتے ہیں۔ ٹپس نہ دیں لیکن کم از کم عزت تو دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض میں “زاروا گرل اینڈ چِل ریسٹورنٹ” کا افتتاح، پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات کی بھرپور شرکت
یاسر نواز کا ردعمل
ایسے طوفانی ماحول سے یاسر نواز کیسے دور رہ سکتے ہیں؟ چنانچہ اپنی اہلیہ ندا کے دفاع میں میدان میں آ ہی گئے اور فضا علی کو جواب دے ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حق کی حمایت کر دی
یاسر نواز کا پیغام
یاسر نواز نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو فضا، کیسی ہو؟ پلیز میری معصوم بیوی کو معاف کر دو، اللہ تو معاف کر دیتا ہے لیکن لوگ نہیں کرتے۔ میری بہن، پلیز اسے معاف کر دو اور اس معاملے کو یہیں ختم کرو۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پھر بارش، کازوے اور کورنگی ندی کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند
سوشل میڈیا کا ردعمل
سوشل میڈیا صارفین نے یاسر نواز کے اس بیان کو مثبت ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی بیوی کے دفاع میں سامنے آنا، بہادر مردوں کا کام ہے۔
کسی نے لکھا کہ یاسر درست کہہ رہے ہیں۔ اب بہت ہوگیا، یہ معاملہ اب ختم ہوجانا چاہیے جبکہ ندا بھی معافی مانگ چکی ہیں۔
تنقید کا اظہار
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین اب بھی ندا یاسر سے نالاں نظر آتے ہیں، جن کا مؤقف ہے کہ معروف اور سینیئر میزبان ہونے کے باوجود ندا اب تک کب، کہاں، کیا اور کیسے بات کرنی ہے، سیکھ نہیں پائی ہیں۔








