باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر کی گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ اور فیض حمید سے بات ہوئی، جنرل باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں بہت سمارٹ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان پر تشدد؛ سلمان فاروقی کو عدالت پیشی کے بعد تھپڑ پڑ گئے

جنرل باجوہ کی ہنسی مذاق

روزنامہ جنگ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا فیض، رانا صاحب کو دوبارہ سمارٹ بناؤ۔ اس پر انہوں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللّٰہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ریڈ ٹیم کیا ہے اور یہ خفیہ فوجی تنصیبات اور عمارتوں میں کیسے داخل ہوتی ہے؟

معاملات کی وضاحت

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ معاملات فیض حمید، جنرل باجوہ اور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی مرضی کے بغیر جھوٹا مقدمہ بنائے اور اگلے دن اس کا کورٹ مارشل نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی سزا اور قیاس آرائیاں

دوسری جانب سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا کے بعد بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف قانونی کارروائی کے امکان پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

ذرائع کی وضاحت

تاہم باخبر ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے۔

ذرائع نے کہا کہ بعض حلقوں میں پھیلائی جانے والی یہ چہ مگوئیاں بے بنیاد ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...