آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ 2 حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے: جاوید لطیف
لاہور میں اہم دعویٰ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ 2 حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گرد پنجابی اور سرائیکی ورکرز کو کیوں نشانہ بنارہے ہیں؟
سہولت کاری کا انکشاف
نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ سہولت کاری موجود ہے۔ اب تو دوسرے لوگ بھی کہہ رہے ہیں اور آج وزیر دفاع نے بھی کہا کہ اداروں کے اندر کچھ لوگ موجود ہیں جو عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا اہم اقدام، خواتین کے لیے ’’آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم، صرف ایک فون کال پر کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی؟ جانیے
سزا کا معاملہ
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میری اطلاعات کے مطابق فیض حمید کے ساتھ دو حاضر سروس بریگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کی کوشش کی، روسی وزیر خارجہ
نواز شریف کی حکمت عملی
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب کبھی بھی اپنے دشمن کا یا جس نے ذاتی طور پر وار کیے ہوں اس کا ذکر اُس وقت نہیں کرتے جب وہ مصیبت میں ہو یا کٹہرے میں کھڑا ہو۔ جب نواز شریف نے پانچ لوگوں کا نام لیا تو وہ طاقت میں تھے، مگر ہمارے کئی لوگوں نے تو اسٹیج سے چھلانگیں لگا دیں، ہمارے اتحادی پریشان ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک
رشتہ داریاں اور سیاست
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ فیض حمید، قمر جاوید باجوہ سے ثاقب نثار، بندیال تک کئی لوگوں کی رشتے داریاں تھیں اور مسلم لیگ کے کئی لوگ ان سے ملا بھی کرتے تھے۔
سیاسی دوہرے معیارات
جاوید لطیف نے کہا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے، یہ مت کہا جائے کہ اُس سائیڈ کا ملے تو غدار اور اس سائیڈ کا ملے تو ٹھیک ہے، اس کا فائدہ کیا تو ٹھیک ہے اُس کا نقصان کیا ہے تو پکڑ لیں۔








