35ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔

اختتامی تقریب کا منظر

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 35 ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام ہو گیا جس میں فیلڈ مارشل نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل

مہمان خصوصی کی شرکت

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی 35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا۔ تقریب میں سندھ کے وزیر کھیل اور سندھ کے وزیراعلیٰ بھی شریک رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے قطر پر حملے کی تصدیق کردی

بہترین کارکردگی ایوارڈز

اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی پاکستان پولیس کو دی گئی، 50میٹر فری سٹائل اور بریسٹ سٹروک تیراکی میں قومی ریکارڈ پر حمزہ آصف کو ٹرافی دی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیموں کو انعامات سے نوازا، تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان نیوی کو پریذیڈنٹ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ٹرافی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے ایک بار پھر ووٹ نہ دینے کا اعلان

ٹرافی کی تقسیم

پاکستان واپڈا کی ٹیم کو رنر اپ آنے پر ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ نیشنل گیمز کی فاتح پاکستان آرمی کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر قائداعظم ٹرافی سے نوازا گیا۔

فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کرنے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 35 ویں نیشنل گیمز کے باضابطہ اختتام کا اعلان کیا۔

میڈلز کی تعداد

آرمی کی ٹیم نے 348 میڈلز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، آرمی نے 196 گولڈ، 96 سلور اور 56 برانز میڈلز حاصل کیے۔

واپڈا مجموعی طور پر 229 میڈلز حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی، واپڈا نے 84 گولڈ، 71 سلور اور 74 برانز میڈلز حاصل کیے، نیوی نے 108 میڈلز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی، 36 گولڈ، 39 سلور اور 33 برانز میڈلز نیوی کے حصے میں آئے۔

پنجاب نے 16 گولڈ، 38 سلور اور 72 برانز میڈلز جیتے، ایچ ای سی نے 14 گولڈ، 38 سلور اور 56 برانز میڈلز حاصل کیے، سندھ میڈلز کے حصول میں چھٹے نمبر پر رہا، سندھ نے 11 گولڈ، 25 سلور اور 57 برانز میڈلز حاصل کیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...