نادرا نے 3 سے 10 سال کے بچوں کے ب فارم پر تصویر لازمی قرار دیدی
نادرا کا اہم اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نادرا کی جانب سے شہریوں کے فیملی ٹری کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت 3 سے 10 سال کے بچوں کے ب فارم پر تصویر لازمی قراردیدی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا
بچوں کے فنگر پرنٹس
10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لئے جائیں گے، جبکہ ب فارم پر 3 سال تک کے بچوں کی تصویر کی ضرورت نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں: وزیراعظم
اندراج کی اہمیت
نادرا کے مطابق پیدائش کے ایک ماہ کے اندر بچے کا یونین کونسل میں اندراج کرانا ہوگا، اس کا مقصد فیملی ٹری میں کسی غیرمتعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکنا ہے۔
ب فارم کی ضرورت
ب فارم نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ بچے کے علاج معالجے کے لیے ہسپتالوں میں انٹری کے طور پر بھی لازم قرار دیا گیا ہے، اس لیے والدین کو فوری بچے کا ب فارم عمر کے حساب سے بنوانا چاہیے۔








