ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اب اگلے 24 گھنٹوں میں ان شاءاللہ بہتر صورتحال سے واسطہ پڑے گا آپ کافی دنوں سے جن مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے، اُن سے نکلنے کا راستہ بھی ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، صندوق سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر سخت پریشان تھے اور اس میں سے نکلنے کا راستہ نہیں مل رہا تھا وہ اب ان شاءاللہ آج سے آسانی سے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دو پراسرار جزیرے، جنگ اور معیشت کی تباہی: سعودی عرب نے ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر مصر میں سرمایہ کاری کیوں کی؟
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو جس بھی طرح سے مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ اب عارضی ثابت ہوں گی اللہ نے چاہا تو جلد ان سے نجات ملے گی۔ اب اس کی ابتداء ہونے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ بحکم اللہ مسلسل بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں بہتری ملنے کے روشن ہو جاتے ہیں، اب رسک لے کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی جارحیت کیلئے فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے: مولانا فضل الرحمٰن
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن اہم اور آپ کے حق میں اچھا ہے، آپ جس بھی مقصد کے لئے اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں گے اُس میں کامیابی نصیب ہوگی۔ ایک بگڑا ہوا مسئلہ حل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج ایک اہم اور ان شاءاللہ فائدہ حاصل ہونے والا دن ہے آپ جس بھی کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے وہ کام ہو جائے گا اور کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: بیٹی کے سکول بیگ میں منشیات سمگل کرنے والی خاتون گرفتار
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک اچھا دن ہے ان شاءاللہ اُس مشکل سے نکل سکیں گے جو کافی دنوں سے محسوس کی جا رہی ہے اور راستے کی رکاوٹیں بھی اب تیزی سے دور ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کوئی تحقیقی منصوبہ شامل نہ ہونے کے باعث عملی طور پر ’غیر فعال‘
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی بھی معاملے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں، حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر محسوس کئے جا رہے ہیں، اللہ نے چاہا تو آج ہی اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ایک اور فالس فلیگ شروع ہو چکا ہے، حسن ایوب
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
وقتی پریشانی تو ہے، مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے شام تک ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے اور جو بھی رکاوٹ ہے وہ راستے سے ہٹ جائے گی، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب سخت آفت کی زد میں، مخالفین اور ’’یو ٹیومرز‘‘ عوام میں مایوسی پھیلا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کیوں پریشان ہیں؟ اللہ پر توکل بھی کرتے ہیں اور پھر ٹینشن بھی لیتے ہیں، آج ہی وہ مسئلہ ان شاءاللہ حل ہو جائے گا جو کافی دنوں سے وجہ تنگی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا حامیوں کے نام پیغام
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان دنوں آپ کی ایک بڑی مشکل حل ہو گی، آپ جس بھی مسئلے میں گھیرے ہوئے تھے اُس سے نجات حاصل کر لیں گے اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی دور ہو گی۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کافی دنوں سے کسی طرف سے پیسوں کی اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے وہ اُمید ان شاءاللہ آج بھر آئے گی اور آج دوپہر تک ایک اور ضرورت بھی پوری ہوگی۔








