رجب بٹ اور ندیم مبارک نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
یوٹیوبرز کی قانونی کارروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بادشاہی مسجد ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی ،بھارت کے بزدلانہ حملے مورال کم نہیں کر سکتے، مولانا عبدالخبیر آزاد
ضمانت کی درخواست
رجب بٹ اور ندیم مبارک نانی والا نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری درخواستِ ضمانتیں دائر کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کا بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی رہائی پر تحفظات کا اظہار
بیرسٹر کی وساطت
رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پہلی بار شرکت
مقدمات کی تفصیلات
رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کے اہلخانہ میت وصول کرنے لاہور سے کراچی پہنچ گئے
ندیم نانی والا کی موقف
درخواست گزار ندیم نانی والا کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات درست نہیں۔
عدالت سے استدعا
درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تفتیش میں تعاون کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔








