رجب بٹ اور ندیم مبارک نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
یوٹیوبرز کی قانونی کارروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملے میں انٹیلی جنس چیف وزیر اسماعیل خطیب کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی
ضمانت کی درخواست
رجب بٹ اور ندیم مبارک نانی والا نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری درخواستِ ضمانتیں دائر کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو بہت زیادہ شدت سے نشانہ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
بیرسٹر کی وساطت
رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، فوری انکوائری کا حکم
مقدمات کی تفصیلات
رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش کپتان ہیری بروک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
ندیم نانی والا کی موقف
درخواست گزار ندیم نانی والا کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات درست نہیں۔
عدالت سے استدعا
درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تفتیش میں تعاون کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔








