ملتان ٹیسٹ؛ پچ کو لیونگ روم کی قالین جیسا قرار دیتے ہوئے، سابق انگلش کرکٹر کی تنقید

سابق کرکٹر کا پچ سے مایوس کن اظہار
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش ٹیم کے سابق کرکٹر اسیٹون فن نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پچ پر لب کشائی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: چوہدری شجاعت
پچ کی کیفیت پر تنقید
سوشل میڈیا سائٹ پر سابق انگلش کرکٹر اسیٹون فن نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ملتان پچ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اسٹیون فن کا کہنا تھا کہ یہ پچ لیونگ روم میں بچھی ہوئی قالین کی طرح لگتی ہے، اسے بطور دیکھنا بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: وجیہہ سواتی قتل کیس، عدالت نے شوہر کو سخت ترین سزا سنا دی
قومی ٹیم کا ابتدائی دھچکا
سابق انگلش کرکٹر کی جانب سے تنقید ایسے وقت میں کی گئی جب قومی ٹیم کو ابتدا میں صائم ایوب کی صورت میں دھچکا ملا تاہم بعدازاں شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کیلئے 250 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
سنچریوں کا شاندار مظاہرہ
دونوں بیٹرز نے سینچریاں سکور کیں اور ٹیم کا ٹوٹل پہلے روز 300 سے باہر پہنچادیا۔