9 مئی مقدمات: عمر ایوب، اسد عمر اور دیگر رہنماؤں کو 30 اکتوبر تک پیش ہونے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت کا اہم فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں عمر ایوب، اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کو 30 اکتوبر تک پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا
عبوری ضمانتوں کی سماعت
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں عمر ایوب، اسد عمر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سدھو کی کپل شرما شو میں واپسی ممکن بنانے کے لیے نیٹ فلکس نے کیا کردار ادا۔
حاضری معافی کی درخواستیں
عمر ایوب، اسد عمر سمیت 9 ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جبکہ علیمہ خان، عظمی خان، حافظ فرحت، اعظم سواتی، بلال اعجاز اور علی امتیاز کی حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔
حاضری کی وجوہات
درخواست میں کہا گیا کہ اسد عمر اور عمر ایوب طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد میں گرفتار ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتیں۔ حافظ فرحت عباس کسی رشتہ دار کی فوتگی کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ اعظم خان سواتی اسلام آباد مقدمے میں گرفتار ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔ بلال اعجاز ایم این اے ڈینگی بخار کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، جبکہ علی امتیاز ایم این اے شدید بخار کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔