اوگرانے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 5.90 فیصد تک کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوگرانے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 5.90 فیصد تک کمی کردی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محبت اور احترام کے ساتھ عالمی روابط، عالمی بزنس، ثقافتی اور ہارس ہیلنگ سمرٹ دسمبر 2025 میں دمام میں منعقد ہوگا
نئی قیمتوں کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.61 فیصد کمی کی گئی، نئی قیمت 11.82 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ اسی طرح سوئی سدرن کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں 5.90 فیصد کمی کی گئی، نئی قیمت 10.77 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا نفاذ
درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔








