بسنت منانے کی تیاریاں، پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظور
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی منظوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 کی منظوری دے دی ہے، جبکہ گورنر پنجاب اس آرڈیننس کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔ امکان ہے کہ آئندہ اجلاس میں یہ بل پنجاب اسمبلی سے باقاعدہ منظور کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دیدی
پتنگ بازی کی اجازت کے لیے شرائط
آرڈیننس کے مطابق ڈپٹی کمشنر حکومت سے اجازت لے کر اپنے ضلع میں مخصوص شرائط کے تحت پتنگ بازی کی اجازت دے سکیں گے۔ پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جس کی ذمہ داری متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو سونپی گئی ہے۔ بغیر رجسٹریشن پتنگ یا ڈور بنانے یا فروخت کرنے والوں کو 5 سال تک قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ اسی طرح پتنگ باز تنظیموں کے لیے بھی رجسٹریشن لازم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھیک مانگ کر کروڑوں روپے اکٹھے کرنے والا شوکت بھکاری ٹریفک حادثے میں ہلاک
بندشیں اور سزائیں
آرڈیننس کے تحت دھاتی ڈور، تندی اور تیز مانجے والی ڈور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایسی ممنوعہ ڈور بنانے یا فروخت کرنے پر 5 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔ قانون نافذ کرنے کے لیے سب انسپکٹر کے رینک کا پولیس افسر ممنوعہ مواد کی اطلاع پر بغیر وارنٹ گرفتاری اور تلاشی کا اختیار رکھے گا۔
حفاظتی اقدامات
مزید برآں، جن اضلاع میں پتنگ بازی کی اجازت دی جائے گی وہاں حفاظتی اقدامات کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔








