Peshawar: Case Filed Against Former Chief Minister and PTI Leader Mahmood Khan

محمود خان کے خلاف مقدمہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری
مقدمے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان پر مقدمہ اینٹی کرپشن میں درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان پر سرکاری اکاؤنٹ سے رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا الزام ہے۔ معلومات کے مطابق محمود خان نے 2015 میں بطور وزیر کھیل یہ رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی تھی۔
مزید کارروائی
ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ محمود خان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔