4 سالہ مدت میں 60 ہزار شکایات کا ازالہ کیا جو ریکارڈ ہے: وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ
حلف اٹھانے کے بعد کی پہلی ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں نے وفاقی ٹیکس محتسب کا حلف اٹھاتے ہی دفتر آکر سب ایڈوائزر کو کہا کہ ہمیں ٹیکس پیئر کو عزت دینی ہے، اور پھر 4 برسوں میں اس پر عمل کر کے بھی دکھایا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 خوارج ہلاک، فتنۃ الخوارج کے گروپ سرغنہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
تقریب میں اظہار خیال
یہ خیالات ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ایوان صنعت و تجارت لاہور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ
شکایات کا اندراج
انہوں نے کہا کہ 2000 سے 2021 تک صرف 37 ہزار کے قریب شکایات کا اندراج ہوا تھا جبکہ میرے دور کے 4 برسوں میں 60 ہزار شکایات کا اندراج ہوا، جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس دوران، میں اپنے ایڈوائزر کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں گیا، آگاہی مہم چلائی اور بتایا کہ اس ادارے کی کیا اہمیت ہے۔ ٹیکس پیئر نے بھی ہم پر اعتماد کیا اور چیمبر نے بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا کے صدر پر نیو یارک میں فرد جرم عائد کردی گئی، جلد امریکی سرزمین پر امریکی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، امریکی اٹارنی جنرل کا اعلان
تقریب کی اہمیت
تقریب سے صدر ایوان صنعت و تجارت، فہیم سہگل نے کہا کہ ڈاکٹر آصف محمود جاہ جیسے لوگ ریٹائر نہیں ہوتے، بلکہ آپ جیسے اچھے لوگ ہمارا روشن چہرہ ہیں۔ آپ نے شمع روشن کی، ہم اس روشنی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔
دیگر مقررین کا خطاب
تقریب سے کاشف انور، جاوید اقبال کارٹونسٹ، فیاض رانجھا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کی نظامت ایڈوائزر میڈیا عبدالباسط خان نے کی۔








