چپ کر کے بہاولپور چلے جاؤ نوکری دی چس آ جائیگی میں نے رخت سفر باندھا، شاہ کا مصاحب تو بنا مگر صد شکر اترانے سے اللہ نے بچائے رکھا

مصنف کی معلومات

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 380
بہاول پور پوسٹنگ؛

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، رافیل طیارے بنانے والے ملک فرانس کا بیان بھی آگیا

ابتدائی تعیناتی اور شناسائی

میں 3 ماہ سیکشن افسر رہا۔ پھر واپس ڈی جی آفس چلا آیا جہاں شہریار سلطان ڈی جی لوکل گورنمنٹ جوائن کر چکے تھے۔ ان کے والد حمید سلطان سابق وفاقی سیکرٹری اور ضلعی حکومت جھنگ کے ناظم اور حضرت سلطان باہو ؒ کی اولاد سے تھے۔ ان سے میری شناسائی تب سے تھی جب میں صاحب کے ساتھ جھنگ سرکاری دورے پر گیا تھا۔ اچھے خاندانی انسان تھے۔ ہمیشہ شفقت اور محبت سے ملتے۔ اسی شناسائی کی وجہ سے شہریار سلطان مجھ سے بڑی محبت سے پیش آتے تھے، ویسے وہ خود بھی بڑے سلجھے ہوئے، ملنسار اور بڑے آ دمی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں بیگم کا شوہر پر جسمانی تعلقات کے دوران جنسی تشدد کا الزام، خاتون زخمی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

ترقی کا سفر

انہی کے دور میں ہمارے سروس رولز پر بڑی تیزی سے کام ہوا اور ترقی کا بند دروازہ پچیس (25) سال بعد کھلا۔ اللہ نے کرم کیا اور فروری 2012 میں ترقی دے کر مجھے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بہاول پور تعینات کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر کا عہدہ "ڈولوشن پلان 2001 ؁ء" سے پہلے سے بڑا تگڑا دفتر تھا لیکن جنرل مشرف کے devolution plan کے بعد اس عہدے کو بھی کمشنر کے عہدے کے ساتھ ہی ختم کر دیا گیا۔ کمشنر کا عہدہ 2011 میں بحال ہوا تو ضرورت محسوس کی گئی کہ ڈائریکٹر کا عہدے بھی بحال ہو، کہ اس کے بغیر کمشنر دفتر ویسا effective نہ تھا جیسا اُس دفتر کے ساتھ خود کو محسوس کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار

بہاول پور کی جانب سفر

میں بہاول پور جانا نہیں چاہتا تھا مگر میرے استاد شیخ طارق نے مجھے فون کر کے کہا؛ "چپ کر کے بہاول پور چلے جاؤ، نوکری دی چس آ جائے گی"۔ میں نے بہاول پور کا رخت سفر باندھا۔

یہ بھی پڑھیں: چارسدہ میں تعینات لیڈی پولیس اہلکار کو پشاور میں قتل کردیا گیا

نئی شروعات

2012ء لیپ کا سال تھا۔ یہ سال ہر چار سال بعد آتا ہے۔ فروری کے 29 دن۔ سوچا 29 فروری کو جوائننگ دوں گا کہ 29 فروری کو جوائن کرنا بھی خود میں انفرادیت ہی ہو گا۔ ایک نئی شروعات منتظر تھی جس میں چیلنجز زیادہ اور وقت کم تھا۔ نیت صاف ہو، کام آتا ہو تو اللہ مدد کرتا ہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دمشق میں زائرین خوفزدہ، ہوٹل تک محدود: پاکستان کے شہریوں کا بیروت کے راستے انخلا کے لیے جدوجہد

چوتھا حصہ: یادیں اور تجربات

چوتھے حصے میں وہ سب یادیں ہیں جو بطور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بہاول پور، گوجرانوالہ، لالہ موسیٰ آکیڈمی، کمیونٹی ڈویلپمنٹ ہیڈ کوارٹرز اور لاہور ڈویثرن پیش آئیں اور سٹاف افسری کا دوسرا دور بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن الزام میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑ راولپنڈی پولیس حراست سے مبینہ طورپر فرار

پرانا بہاول پور

سابق بہاول پور ریاست آج کا بہاول پور ڈویثرن 3 اضلاع بہاول نگر، رحیم یار خاں اور بہاول پور مشتمل ایک ہزار سات سو اٹھاون (1758) مربع میل پر پھیلا پنجاب کا رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا انتظامی ڈویثرن ہے۔ سیلابی بہاؤ کی زرخیز مٹی کا یہ ہموار قطعہ جنوب کی جانب ایک وسیع ریگستان میں بدل جاتا ہے جس کے بیچوں بیچ خشک ہاکڑہ کا طویل نشیب ہے جو زمانہ قدیم میں غالباً ستلج، گھاگھرا یا جمنا دریا کی گزر گاہ ہوا کرتا تھا۔ اس کے جنوب میں چولستان کلاں کا وسیع صحرا مشرق سے مغرب تک ساٹھ لاکھ (600,000) ایکڑ رقبہ پر محیط ہے۔ شمال میں چولستان کوچک ہے جس کا بیشتر حصہ 1932-62ء میں ستلج ویلی پراجیکٹ کی نہروں سے آب پاش ہو کر نو آبادیاتی خطہ بن چکا ہے۔

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...