سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار روپے کی کمی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی
مقامی مارکیٹ کی تبدیلیاں
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 4000 روپے کم ہوکر 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 450862 روپے پر آ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے کی کمی سے 386541 روپے ہوگئی، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6532 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ کی حالت
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 40 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4285 ڈالر پر آگیا۔








