اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ضروری: تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد کی جماعتِ اسلامی کی قیادت سے ملاقات

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا دورہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں جماعتِ اسلامی کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر شامل تھے۔ اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے جماعتِ اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی۔ جماعتِ اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، میاں اسلم اور نصر اللّٰہ رندھاوا ملاقات میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

اجلاس کی اہمیت

’’جنگ‘‘ کے مطابق، اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ہماری جدوجہد آئین کی سربلندی کے لیے ہے، جماعتِ اسلامی کو اپوزیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے آئے ہیں۔ ہماری کانفرنس جمہوریت اور آئین کی بالادستی و بقاء کے لیے ہے، اور جماعتِ اسلامی کا ملک کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے مسائل بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ اس وقت ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ قومی کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمان بھی شرکت کریں۔

جمعتِ اسلامی کی رائے

جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج پی ٹی آئی اور تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا وفد آیا، ہمیں قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ ان کا دعوت نامہ امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو پہنچائیں گے۔ اس وقت آئین میں من پسند ترامیم کی جا رہی ہیں۔ افغانستان سے کہتے ہیں کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، جبکہ عام آدمی اس وقت سخت ترین حالات سے گزر رہا ہے۔ اس وقت اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بہت ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...