شیخ محمد پرویز کے سانحہ ارتحال پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، صحافی کمیونٹی کی بھی شرکت

تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹس فورم PJF متحدہ عرب امارات کے بانی رکن شیخ محمد پرویز کے سانحہ ارتحال پر PJF نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم PJF، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس PFUJ، اور الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن EMRA کے عہدیداران نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں متذکرہ تینوں صحافتی تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے: بیرسٹر گوہر

شیخ محمد پرویز کی خدمات

اس موقع پر طاہر منیر طاہر، سید مدثر خوشنود، طارق ندیم، سعدیہ عباسی، انصر اکرم، رانا ارشد، خالد ملک، اعجاز ملک، اور عارف شاہد نے مرحوم شیخ محمد پرویز کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد پرویز بہترین خصوصیات کے حامل انسان، سچے عاشق رسول، اور راسخ العقیدہ مسلمان تھے۔ شیخ محمد پرویز نے دبئی میں 50 سال سے زائد کا عرصہ گزارا، دبئی کی ایک معروف کمپنی میں ریٹائرمنٹ تک کام کیا، مختلف النوع بزنس کیے، اور روزنامہ جسارت کراچی کے لیے امارات میں بطور نامہ نگار کام کیا۔ بطور صحافی انہوں نے امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کام کیا اور علم و ادب کی ترویج کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ وہ پاکستان جرنلسٹس فورم UAE کے بانی /ممبر بھی تھے۔

تعزیت کا اظہار

شیخ محمد پرویز کے انتقال پر چودھری نور الحسن تنویر ایم این اے، فرزانہ کوثر صدر پی ایم ایل این وومن ونگ، آزاد علی تبسم ایم پی اے، سابق سفیر جاوید ملک، اقبال داود، سہیل خاور جرنلسٹ، اشفاق احمد گلف نیوز، غلام مصطفیٰ مغل، میاں غلام محی الدین، ملک شہزاد، خالد گوندل، راجہ محمد سرفراز، چودھری خالد حسین، ثروت زہرا زیدی، رانی درانی، یاسمین کنول، شمع بٹ، راحیلہ ظہیر، امجد اقبال امجد، پرنس اقبال، رئیس قریشی، چودھری عبدالغفار، بابر عزیز بھٹی، گوہر سرفراز قریشی، عارف عامر منہاس، ملک دوست محمد اعوان، نوید شاد ارائیں، ڈاکٹر محمد اکرم چودھری، جان قادر، یاسر امتیاز اعوان، اور بہت سے لوگوں نے بذریعہ وٹس ایپ اور فون پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...