پاکستان میں 4 نئے پولیو کیسز کی تصدیق، رواں سال تعداد 55 سے 65 تک بڑھنے کا خدشہ
پولیو کے نئے کیسز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں پولیو کے مزید 4 کیس سامنے آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
کیسز کی تفصیلات
پولیو کیسز جیکب آباد، کراچی کے ضلع ملیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے ہیں۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹُھل میں 32 مہینے کی بچی اور 18 مہینے کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔
ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں 72 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 مہینے کا بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا جیک آباد بس حادثے پر اظہار افسوس
مجموعی متاثرین کی تعداد
ان نئے کیسز کے بعد ملک میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔
ماہرین کی تشویش
پاکستانی حکام اور بین الاقوامی ماہرین نے اکتوبر میں مزید کئی بچوں کے پولیو سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں سال کے آخر تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 55 سے 65 تک پہنچ سکتی ہے۔