عدالت کا کام معاشی پالیسیوں میں مداخلت کرنا نہیں، وکیل ایف بی آر
وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے انڈیا اور اسرائیل کی اشیاء برآمد کرنے پر پابندی کے کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں آٹومکینیکا دبئی 2025 کا انعقاد، پاکستانی کمپنیوں کی شرکت
ایف بی آر کا موقف
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل حافظ احسان کھوکھر نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے، عدالتوں کا کام پالیسیوں میں تبدیلی یا معاشی اصولوں میں مداخلت کرنا نہیں۔
وکیل ایف بی آر نے مزید کہا کہ موجودہ کیس میں خارجی تعلقات اور نیشنل سیکیورٹی کے معاملات بھی شامل ہیں۔ ہائیکورٹ ایس آر او کو غیر قانونی قرار دیے بغیر احکامات جاری نہیں کر سکتی۔
عدالت کی کارروائی
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ حکومت نے 2019 میں انڈیا،اسرائیل کی اشیاء برآمدگی پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے خلاف مختلف فریقین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے معاملے پر کمیٹی کی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے پابندی کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی.








