کیا آپ کو شرم نہیں آتی؟ راکھی ساونت بہار کے وزیر اعلیٰ کی حرکت پر برسی، معافی کا مطالبہ
راکھی ساونت کی تنقید
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کیلئے اختیارات مانگ لیے
نتیش کمار کی حرکت
راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نتیش کمار کی بے حد عزت کرتی ہوں لیکن یہ انہوں نے کیا حرکت کی؟ ان کو شرم نہیں آئی؟
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں
مسلمان خواتین کے حقوق
راکھی نے مزید کہا کہ مسلمان خاتون کو نقاب پہننا پڑتا ہے، انہیں کیا دو پیسے کی بھی عقل نہیں ہے؟ ایک طرف آپ ایوارڈ دے کر انہیں عزت دے رہے ہو، دوسری طرف ان کی عزت سے کھلواڑ کررہے ہو؟
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر حکومت نے بجلی کے کروڑوں کے بقایا جات معاف کردیئے۔
معافی کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ نتیش کمار کو چاہیے کہ وہ ایک پریس کانفرنس کریں جس میں خاتون کو مدعو کریں اور سب کے سامنے ان سے معافی مانگیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بدستور سموگ ، فضائی آلودگی کا گزشتہ برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، حد نگاہ صفر
قانونی کاروائی
خیال رہے کہ مسلمان خاتون کے چہرے سے نقاب کھینچنے پر نتیش کمار کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مانیٹری پالیسی کمیٹی کا آج اجلاس، شرح سود میں 2 فیصد تک کمی متوقع
نیوز کی تشہیر
یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس کے بعد نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دیا۔
انسانی حقوق کے کارکنان کا ردعمل
انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کی تذلیل قرار دیا۔








