100 دن جیل میں قید رہنے کے بعد وی لاگ بنانا بھول گیا تھا، معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا اعتراف
سعد الرحمان کی جیل کی کہانی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اعتراف کیا ہے کہ 100 دن جیل میں قید رہنے کے بعد وہ وی لاگ بنانا بھول گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز میں شامل متحدہ عرب امارات کے دو کھلاڑیوں کو امارتی کرکٹ بورڈ نے وطن واپس بلالیا
پہلا فیملی وی لاگ
رہائی کے بعد انہوں نے اپنا پہلا باقاعدہ فیملی وی لاگ جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے وی لاگ ریکارڈ کروانے میں خاصی مشکل پیش آئی، حالانکہ ماضی میں، میں اس کام میں مہارت رکھتا تھا۔ وی لاگ کی ریکارڈنگ کے لیے 30 منٹ تک بار بار ری ٹیک دیتے رہے۔ انہوں نے وی لاگ میں اپنے مختلف ری ٹیکس کی ویڈیوز بھی شامل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اور عبرتناک شکست کا سامنا
بچگانہ اداکاری میں تبدیلی
انہوں نے مزید اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وی لاگز کی پہچان سمجھی جانے والی میری بچگانہ اداکاری اب کہیں کھو سی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
اہلیہ کی خواہش
وی لاگ کے دوران اہلیہ عروب نے کہا کہ میں چاہتی تھیں کہ ڈکی زیادہ سنجیدہ ہو جائیں اور وزن کم کریں، اور یہ تبدیلی جیل جانے کے بعد ہی ممکن ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے وفد سے ملاقات
وزن میں کمی
ڈکی بھائی نے انکشاف کیا کہ جیل جانے سے پہلے ان کا وزن 99 کلوگرام تھا، جو رہائی کے بعد کم ہو کر 81 کلوگرام رہ گیا۔
گرفتاری کی وجوہات
یاد رہے ڈکی بھائی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام میں گرفتار ہوئے اور پھر ضمانت پر رہائی حاصل کی۔








